پاکستان کے دورے پر موجود چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ نے کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے، جس سےخطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔
اسلام آباد میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی 10 سالہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئےسی پیک کی دس سالہ تقریب میں شرکت سے خوشی ہوئی،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کاحصہ ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبے ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک نے دونوں ممالک کے مفاد کو نئی جلا بخشی ہے، اوریہ منصوبہ پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے،دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں،پاکستان ، چین اچھے پڑوسی ،دوست اور پارٹنر ہے۔
ہی لیفنگ نے کہا نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے سی پیک کے تحت اربن ریلوے،فائبر آپٹیکل کے منصوبوں کو عمل جامہ پہنائیں گے۔