|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2023

کوئٹہ :سماعت چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے کی درخواست گزاران  کا کہنا تھا محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان میں من پسند اور سفارشی افراد کو بھرتی کیا جارہا ہے،

راتوں رات جوئنر کلرکس اور کمپیوٹر آپریٹر کی آسامیوں پر 20 جولائی کو شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام آویزاں کرنے کا لکھ دیا جاتا ہےنام آویزاں ہونے کے اگلے ہی روز انٹرویو کا عمل شروع کیا جاتا ہےایک ہی دن میں پورے ڈویژن کی میرٹ لسٹ آویزاں کرنا اور اسی دن انٹرویو کرنا ناقابل یقین عمل ہے، چیف جسٹس نعیم اختر افغان کا کہنا تھا صوبے میں بے روزگاری کا احساس ہے تاہم اس آڑ میں کسی کو غلط طریقے سے بھرتیوں کی اجازت نہیں دے سکتے،

بطور جج سب سے مشکل ترین کام کسی بھرتی کا اسٹے دینا ہوتا ہےتاثر دیا جاتا ہے کہ عدالتیں روزگار کی راہ میں روکاٹ بنتی ہیں،یہ مشکل ترین کام مفاد عامہ اور نظام اصلاح کیلئے کرنے پر مجبور ہوتے ہیں،جہاں میرٹ پر بھرتی ہوئی تو عدالت نے نہ صرف کیس خراج کیا بلکہ اچھا اقدام کرنے والوں کو داد بھی دی ہے،