|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبہ بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیحکومت اور تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں سے ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے ہدف تک پہنچ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کے عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انسداد پولیو مہم کا مقصد اپنی آئندہ نسل کو جسمانی معذوری سے بچانا ہے وزیراعلیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ انسداد پولیو مہم سے متعلق علماء،میڈیا اور سول سوسائٹی کا کردار کلیدی ہیبدقسمتی سے جب بھی پولیو مہم شروع ہوتی ہے تو عوام میں غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں جبکہ انسداد پولیو مہم کا مقصد بچوں کی جسمانی نشونما کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

کیونکہ ہم نے اپنی آئندہ نسل کے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔