|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2023

نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا، انہوں نے اپویشن لیڈر سے ملاقات تک نگراں وزیراعظم کے نام کو ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن ل یڈر راجا ریاض کی مشاورت کے بعد نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان ہونا ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر آصف زرداری، فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کرلی، نواز شریف نے ابتدائی طور پر شہباز شریف کو 3 نام بھجوائے۔

 

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نام فائنل کرلیا، نواز شریف نے اپویشن لیڈر سے ملاقات تک نگراں وزیراعظم کا نام ظاہر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے آئندہ 36 گھنٹے میں ملاقات کریں گے، جس کے بعد اتفاق رائے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا، اتفاق رائے نہ ہونے پر نام الیکشن کمشن کو بجھوائے جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر سے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے پر اسمبلی تحلیل کے باوجود شہباز شریف وزیراعظم برقرار رہیں گے، الیکشن کمیشن میں نام کے اعلان تک وزیراعظم کا عہدہ ان ہی کے پاس رہے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10 اگست سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔