|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2023

کوئٹہ : جے یو آئی پاکستان کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے میر رؤف مینگل اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان سے الگ الگ ملاقاتیں کر کے انہیں اتوار 20 ستمبر کو رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی کی دعوت پر سیاسی و مذہبی جماعتوں سماجی تنظیموں اور عمائدین کی مشترکہ مشاورتی نشست میں شرکت کی دعوت دی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی پاکستان کے وفد نے موجودہ حالات میں صوبے کے تمام مکاتب فکر کے درمیان مشترکہ نکات کے حوالے سے مشترکہ عملی موقف اختیار کرنے پر زور دیا جے یو آئی پاکستان کے وفد میں صوبائی امیر مولانا عبدالمالک صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عزیز الرحمٰن عزیزی حاجی عبدالصادق نورزئی اور صوبائی نائب امیر مولانا محمد اقبال عثمانی شامل تھے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے جے یو آئی پاکستان کے جانب سے سیاسی قوتوں کے درمیان قربت و مشاورت کیلئے متفقہ پلیٹ فارم کی تشکیل کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت صوبے کے تمام حلقوں میں بے۔

چینی اور تشویش پایا جاتا ہے قوم کی نام پر سیاست کرنے والی تمام سیاسی قوتوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔

کہ وہ فروعی اختلاف کو نظر انداز کرکے اصولی اتفاق کو اجاگر کریں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر رؤف مینگل نے جے یو آئی پاکستان کے وفد کو یقین دلایا کہ بی این پی مجوزہ مشاورتی نشست میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائی گی تاکہ عوام کے مسائل و مشکلات کو کم کرنے کیلئے مل کر آواز اٹھائی جائے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان نے پارٹی دفتر میں جے یو آئی پاکستان کے وفد کے آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے۔

کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ جے یو آئی پاکستان کے مشاورتی نشست کے انعقاد سے قبل پارٹی کی سطح پر مشاورت کرے گی تاکہ بیس ستمبر کی نشست میں ایک واضح سوچ اور ایجنڈے کے ساتھ شرکت کی جائے انہوں نے جے یو آئی پاکستان کے جانب سے مشاورتی پلیٹ فارم کی تشکیل اور اس مقصد کیلئے 20 ستمبر کو مولانا محمد خان شیرانی کے زیر صدارت مشاورتی نشست کے انعقاد کے فیصلے کو سراہا۔