|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2023

کوئٹہ: پنجگور میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے بم ناکارہ بنادیا ۔

پو لیس کے مطابق بد ھ کو پنجگور کے علاقے شاہو کہن میں ایک گاڑی میں نصب کئے گئے بم کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تخریب کا ری کے منصوبے کوناکام بنا تے ہوئے بم کو ناکارہ بنادیا ۔

پولیس کے مطابق پو لیس نے گاڑی سے اسلحہ بر آمد کر کے گاڑی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔