|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2023

کوئٹہ : فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ میں داخل کانگو کا ایک اور مریض انتقال کرگیا،

رواں سال بلوچستان میں کانگو سے مرنے والوں کی تعداد 10ہوگئی ۔

فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے انتظامیہ کے مطابق گزشتہ رات کو چمن کے رہائشی 52سالہ حاجی عبدالمتین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جسے ہسپتال میں داخل کردیا گیا تاہم وہ ہفتے کے روز انتقال کرگئے اس طرح رواں سال کانگو مرض سے جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 10ہوگئی ۔