|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2023

گوادر: گوادر،گیم چینجر، اکیسویں صدی میں بھی باسی پانی، بجلی اور تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،

اگر پانی اور بجلی کے مصنوعی بحران پر قابو نہیں پایا گیا تو آل پارٹیز 15 اگست کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور عوامی قوت سے بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز کے زیر اہتمام گوادر پریس کلب میں منعقدہ آل پارٹیز کے راہنماؤں کہدہ علی، مولانا عبدالحمید انقلابی، اشرف حسین ، حمید حاجی، سعید فیض ایڈوکیٹ، فیض نگوری ، مولابخش مجاہد، یوسف فریادی، پرویز جمیل، و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے یہ شور بڑی زور شور سے کیا گیا کہ گوادر ڈیپ کی پورٹ اور سی پیک ون بیلٹ ون روڈ نہ صرف گوادر کے لوگوں کی تقدیر بدلے گی، بلکہ یہ پروجیکٹ پورے ایشیاء اور سنٹرل ایشیاء کے تمام ممالک کے لئے گیم چینجر کی حیثیت ہوگی،

لیکن یہاں کھو دا پہاڑ نکلا چو با والا معاملہ ہوا، انھوں نے کہا کہ سی پیک کو ماتھے کا جھومر کہلانے والے گوادرکے باسی آج اکیسویں صدی میں بھی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کی اہم بنیادی ضرورت بجلی اور پینے کے صاف پانی جیسی انتہائی اہم جز سے بھی محروم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افسوس کا امر یہ ہیکہ ضلع میں گزشتہ ادوار کے بر عکس یہاں چھوٹے چھوٹے ڈیمز تعمیر کیے جاچکے ہیں، جو گزشتہ عرصوں سے وافر مقدار میں بارشوں کی وجہ سے پانی سے لبریز ہیں، جن میں شادی کور ڈیم، سوڈ کور ڈیم، انکاڑہ کور ڈیم شامل ہیں لیکن لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

اسی طرح ایران سے کبد جیوانی باڈر سے ایک سو میگاواٹ ، مندر دیگ باڈر سے ایک سو میگاواٹ کے علاوہ کروڑوں اربوں کا خرچہ کر کے ، مکران گریڈ کو پنجگور بیسیمہ سے نیشل کر پڈے بھی منسلک کر دیا گیا ہے ،

اس کے باوجود گوادر سی پیک سٹی “مکران سمیت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف مقامی لوگوں کا جینا محال ہو گیا بلکہ تمام کاروباری حضرات، فش فیکٹری مالکان ، ڈیٹ فیکٹری مالکان اور دیگر چھوٹے کاروباری افراد اس خود ساختہ بجلی بحران سے متاثر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز آل پار نیز گوادر کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کر لیا گیا کہ حکومت بلوچستان اور متعلقہ اداروں کو اس اہم پریس کا نفرنس کے ذریعے متنبہ کیا جائے کہ ضلع گوادر سمیت پورے مکران میں اس غیر منتقی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کا فوری صورت میں خاتمہ کیا جائے،

گوادر سمیت پورے مکر ان میں 24 گھنٹہ بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر آل پار نیزا 15 اگست کو منعقد ہ اجلاس میں ،

اپنے آئندہ کا لائحہ عمل عوامی قوت سے بھر پور احتجاج کا سلسلہ شروع کرے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے پر ہو گی۔ اس موقع پر آل پارٹیز کے سینکڑوں کارکنان پریس کانفرنس میں موجود تھے۔