|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2023

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے بیان پربلوچستان عوامی پارٹی نے ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں بی اے پی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے اختر مینگل کی نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی مخالفت کو کھلا تضاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اختر مینگل نے بی اے پی کے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلی بلوچستان کی حمایت کی تھی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بی اے پی کے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلی کی حمایت کے بعد نگراں وزیراعظم کی مخالفت کرنا کیا کھلا تضاد نہیں ہے؟۔

انہوںنے کہاکہ اختر مینگل جیسے بزرگ سیاستدان سے امید ہے کہ وہ اپنے رویے پر نظرثانی کریں گے۔اختر مینگل نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے متعلق سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائد نواز شریف کو خط لکھا تھا۔