|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2023

وڈھ: وڈھ میں ٹالر اور گاڑی کے درمیان تصادم ایک بچی جاں بحق 7 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تحصیل وڈھ علاقہ وہیر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والے ٹالر اور مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے درمیاں تصادم کے نتیجے میںبچی جاں بحق جبکہ خاندان کے دیگر 7 افراد شدید زخمیوں ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وڈھ لیویز فورس نے جائے وقو عہ پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں تین شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج معالجے کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔