|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2023

مچھ:گوگرت کے مقام پر مسافر ویگن خوفناک حادثے کا شکار 22 سے زائد مسافر شدید زخمی زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ لے جایا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا حادثہ متاثرہ ویگن کے ڈرائیور کی لاپرواہی دوسری ویگن کیساتھ ریس لگاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرانے سے پیش آیا

عینی شاہدین تفصیلات کیمطابق جیکب آباد سے کوئٹہ جانیوالی مسافر ویگن اور ٹرک نمبرکے درمیان گوگرت بولان کے مقام پر خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 22سے زاید مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے مچھ سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ہسپتال ریفر کردیا گیا

شدید زخمیوں میں فدا حسین والد آزاد خان سکنہ نصیر آباد حبیب اللہ ولد عبدالمجید سکنہ نصیرآباد دین محمد عبدالعزیز سکنہ ڈیرہ مراد جمالی وین ڈرائیورمحمود خان ولد عبدالعزیز سکنہ ڈی ایم جمالی نادر خان ولد عبدالجبار سکنہ جیکب آباد کرم علی ولد خدابخش سکنہ گوٹھ درجان محمد حسین ولد سبز علی سکنہ کوئٹہ ریاض حسین ولد حاجی رسول بخش سکنہ ڈیرہ مراد جمالی ودیگر زخمیوں میں رمیش کمار ولد مور سکنہ جعفرآباد بشیراحمد ولد خیر محمد سکنہ اوستہ محمد عامر ولد جمعہ خان ڈیرہ مراد جمالی محمد انس ولد بشیراحمد جھٹ پٹ شیراحمد ولد عبدالرشید ڈی ایم جمالی ریاست ولد نظر علی صحبت پور بقا محمد ولد گل محمد صحبت پور محبت خان ولد بشر خان صحبت پور صابر ولد شیرخان صحبت پور تنویر احمد ولد نبی بخش خمیسہ خان ولد غازی صحبت پور شامل ہیں زخمی عینی شاہد کرم علی کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی دوسری مسافر ویگن سے دوڑ لگاتے ہوئے مخالف سمت سیآنے والے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جاعہ حادثہ پر پہنچ کرزخمیوں کو طبی امداد کیلئے مچھ ہسپتال منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا زرائع کے مطابق تحقیقات کے بعد حادثے کے ذمہ دار کا تعین کرکے قانونی کاروائی کی جائیگی۔