|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2023

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے ابھی تک علی مردان کے نام پر دستخط نہیں کیے۔

میر علی مردان خان کون ہیں ؟

میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کےعلاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔

علی مردان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے، ان کے والد حضور بخش ڈومکی 1975 سے 1977 تک سینیٹر رہے، انہوں نے علامہ اقبال یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز کیا اور وہ تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی رہ چکے ہیں۔

علی مردان کے بھائی دوستین ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔