|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2023

سبی:  سبی سے چینی کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی دو ڈیلرز دھر لیے گئے۔

20بوری چینی بر آمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کی سربراہی میں انچارج لیویز لائن سبی رسالدار محمد عارف مری صاحب و نائب تحصیلدار سبی کی کامیاب کاروائی سبی شہر سے دوسرے شہر بھاری مقدار میں چینی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سبی و ڈھاڈر کے ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انکے اوپر بھاری جرمانہ عائد کیا اور مزید متعلقہ ڈیلر کا این او سی تین مہینوں تک معطل کرنے کیلئے حکام بالا کو مراسلہ لکھا دیا گیا تاکہ آئندہ اس قسم کے جرائم سے بچا جاسکے۔

سبی شہر کی عوام کیلئے جن بھی اشیاء کا خصوصی کوٹہ دیا گیا ہے۔

 وہ اسی شہر کی عوام کے اوپر خرچ ہو گا ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے اور شوگر سمیت مختلف اشیاء کی اندرون شہر منتقلی کرنے والوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ سبی متحرک ہے اور انکے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی اس قسم کی حرکات کی روک تھام سے اشیاء کی ریٹس کو بھی کم اور سپلائی کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔