|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2023

کوئٹہ: ریکو ڈک مائننگ کمپنی کے ایک نمائندہ وفد نے فضیلہ نور کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرارمحمد طارق جوگیزئی، سینئر اساتذہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران تعلیمی نظام،

تعلیم کے فروغ ، اسکالروانٹرنشپ کے پروگرام سمیت جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مشترکہ طور پر مختلف تعلیمی پروگرامز کے یقینی بنانے اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور طلبہ کے اسکالرو انٹرنشپ پروگرامز کو یقینی بنایا جائے گا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا ایک قدیمی درسگاہ ہے۔

جس میں صوبے کے مختلف علاقو ں کے ہزاروں طلبہ اعلیٰ تعلیم کے مواقعوں سے استفادہ کررہی ہیں۔اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ مشترکہ تعاون و اشتراک عمل سے دور رس نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

اور جامعہ بلوچستان مائننگ کے حوالے سے مختلف شعبہ جات میں طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع سمیت ، تحقیقی ، تخلیقی صلاحیتوںسے ا?راستہ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔ اور ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ مستقبل میں بھی تعلیمی، تحقیقی ، تربیتی سرگرمیوںمیں مشترکہ طور پر تعاون و اشتراک عمل سے اہم اقدامات اخذ کئے جاسکتے ہیں۔

اور طلبہ اپنے مستقبل کے سمت کا تعین کرکے عملی زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیںگے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقی، تخلیقی حوالے سے صوبہ بلوچستان بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

اور جس کے لئے ضروری ہے کہ کارآمد انسانی وسائل کی پیداوار میں اضافہ اور ایک دوسرے کے تعاو ن اور اشتراک عمل کو بہتر مستقبل کے لئے بروئے کار لا کر ترقی کے اصل مقاصد حاصل کرنا ہے۔ اور جامعہ بلوچستان مشترکہ طور پر اپنی تعاون و رہنمائی کو یقینی بنائے گی۔

وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ جامعہ کے تعلیمی ، تحقیقی سرگر میوں کو اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے جامعہ کے تعلیمی ، تحقیقی سرگرمیوں کو یقینی بنائے گی۔