|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2023

گوادر: رواں ماہ گوادر پورٹ سے دواسازی کے خام مال کے30 کنٹینرز چین کو برآمد کیے جائیں گے،جنوبی امریکہ اور افریقہ سے درآمد شدہ مواد کو چینی ہینگینگ ایگریکلچر گروپ گوادر میں کمپنی کے صنعتی پارک میں پروسیس کرنے کے بعد برآمد کرے گا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی لیاو نے کہا کہ پہلے وہ دواسازی کے خام مال کے 30 کنٹینرز چین کو ایکسپورٹ کر رہے تھے، اب ان کو شامل کرنے سے ہر ماہ مجموعی طور پر 60 کنٹینرز برآمد ہوں گے اور ہمارا منصوبہ اس سال کے آخر تک ایکسپورٹ کو 150 کنٹینرز تک بڑھانا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقامی لوگ تکنیکی تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ گوادر میں کام کرنے والے سرمایہ کاروں کی مدد کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فری زون میں فیکٹری اور پروسیسنگ یونٹ کو گوادر کے مقامی لوگ چلا رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ چینی سرمایہ کار گوادر میں خاص طو رپر سی پیک کے منصوبوں کو کامیاب ہوتا دیکھ رہے ہیں ۔

ایلو ویرا لگانے، زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ اور برآمدات کے ساتھ ساتھ جانوروں کوپالنے میں مہارت رکھنے والا ایگریکلچرل گروپ پہلے ہی گوادر سائوتھ فری زون میں اپنا پروسیسنگ یونٹ اور نارتھ فری زون میں زیر تعمیر فیکٹری قائم کر چکا ہے۔