|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2023

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے 31 اگست کو شال میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ مل کر راہشون سردار عطااللہ مینگل کے یاد میں سیمینار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ بلوچ رہنما و قومی راہشون کی برسی کے مناسبت سے شال میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سربراہ بی این پی سردار اخترجان مینگل و مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اظہار خیال کرینگے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ چئیرمین بی ایس او کے ہدایت پر مرکزی تقریب کی تیاری شروع کی جاچکی ہیں جبکہ تنظیم کے تمام زونوں کو تاکید کی گئی ہے کہ ریشون سردار عطااللہ مینگل کی برسی کے مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کرکے قومی راہشون کو خراج عقیدت پیش کریں۔دریں اثناء ترجمان نے بلوچ طالبعلموں،اساتذہ کرام،سیاسی کارکنان،وکلاء ،مزدور اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی ہے