|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کے احکامات اور جی حضوری میں تمام حدیں پار کرتے جارہے ہیں ڈیزل پٹرول مہنگا کرنے کے بعد بجلی کا ایک یونٹ ساٹھ روپے کر کے عوام پر مہنگائی کا ڈیزنی بمب گرا دیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکومت عوام کو ریاست کا شہری نہیں سمجھتی چاہیے یہ تھا کہ غریب عوام کو 100 یونٹ فری بجلی فراہم کی جاتی لیکن اسکے برعکس بجلی میں کئی گناہ اضافہ کرکے عوام خو دپہلے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہی تھیں۔

اب مزید انکی قمر تھوڑ د ی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ افغانستان میں بھی ایک یونٹ پانچ روپے سے کم ہے لیکن اسکے برعکس سائوتھ ایشیا معاشی ٹائیگر کے دعویدار ملک میں ساٹھ روپے فی یونٹ عوام کے غم و غصے اور صبر سے کھلنے کے مترادف ہے۔

اسکی ایک جھلک ناروال میں بجلی کے مہنگائی کے خلاف ہڑتال خواتین کا گھرائو جلائو اور مہنگائی کے خلاف خود کشی کی کوشش گھونگے بہرے حکمرانوں کے لئے بہت بڑا پیغام ہے ڈالر کو زوال ،معاشی عدم استحکام سیاسی عدم استحکام حکمرانوں کے ستر سالہ پالیسوں کا نتیجہ ہے اب نوشتہ دیوار پڑھ لے ریاست کو ایک ویلفیئر ریاست بنا لے کیونکہ مزید سیکورٹی کے تناظر میں ریاست شدید بحران اور انارکی سے دوچار ہوگا۔