|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

مستونگ :  نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگزئی نے کہا ہیکہ نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے جو پاکستان میں رہنے والے مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کیلیے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں جمہوری شعوری بنیادوں پر جدوجہد کررہی ہے۔

بلوچستان کے ساحل وسائل اور قومی تشخص کا دفاع صرف نیشنل پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی نے مستونگ کے قبائلی رہنما نوابزادہ عبدالقادر شاہوانی کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نوابزادہ عبدالقادر شاہوانی اپنے ساتھیوں عزیز و اقارب سمیت سردار کمال خان بنگلزئی کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان سراوان پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ضلعی قیادت ورکنگ کمیٹی کے اراکین آغا فاروق شاہ، نثار مشوانی، نواز بلوچ، ضلعی نائب صدر انور ساسولی، جنرل سیکرٹری سجاد دہوار، حاجی نذیر بگٹی، محمد گل شاہوانی، خورشید بلوچ، میر سکندر خان ملازئی، محمد عارف باروزئی ،ظفر بلوچ، رئیس شیر احمد سارنگزئی، حاجی پسند خان شاہوانی، ملک یاسین بنگلزئی، سردارزادہ حسین بنگلزئی بی ایس او پجار کے ڈپٹی آرگنائزر نبی داد بلوچ، رئیس ناصر سارنگزئی ،ٹکری علی نواز بنگلزئی، ٹکری مراد خان بنگلزئی، چاکر بلوچ، محمد اعظم بنگلزئی، حاجی عبدالمجید بنگلزئی ، صالح باروزئی سمیت کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھینوابزادہ میر عبدالقادرخان شاہوانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے تمام دوستوں ساتھیوں سمیت نہ صرف شمولیت کا اعلان کررہے ہیں۔

 

بلکہ شمولیت کے ساتھ ساتھ ساتھ آنیوالے الیکشن میں بھی سردار کمال خان بنگلزئی کے حمایت کا بھی اعلان کرتا ہوں میرے ساتھ تمام دوستوں کا ووٹ سردار کمال خان بنگلزئی کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

 

نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ ساحل وسائل کے دفاع اور بلوچ قومی حقوقِ کی جدوجہد کررہی ہیں نیشنل پارٹی اب ملکی سطح کی پارٹی بن چکی ہے نیشنل پارٹی لوگوں کی جوک در جوک شمولیت عوام کا اعتماد ہیں ۔

 

کہ آج بلوچستان بھر میں لوگوں نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، نیشنل پارٹی کی بلوچ قومی حقوقِ کی نگہبان جماعت عوام کو نہ کبھی مایوس کیاہینہ ہی کھبی مایوس کرینگے، نئے شامل ہونے والے نوابزادہ عبدالقادرشاہوانی اور انکے ساتھیوں کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہیں۔