|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

کوئٹہ  : مستونگ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے نتیجے میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔

جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی ٹائر پھٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

جس کے نتیجے میں اس میں سوار نور احمد ، جعفر خان، امام حسن، مولا بخش ، عنایت ، احمد، امام حسن ، عبداللہ ، علی احمد ، نیاز علی، فضل الرحمان ، منظور احمد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔