|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

کوئٹہ: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے درمیان وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ون آن ون ملاقات ہوئی اس موقع دونوں رہنماؤں نے بلوچستان سے متعلق اہم امور امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کا تاریخی دورہ بلوچستان دور رس نتائج کا حامل ہے اور یہ صوبے کی خوش نصیبی ہے کہ وزیراعظم کا تعلق بلوچستان سے ہے وزیراعلیٰ نے کہا اس دورے سے بلوچستان کے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ بلوچستان کے مسائل کے حل میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا وزیراعظم نے پر جوش استقبال اور خیر مقدمی کلمات پر وزیراعلء کا شکریہ ادا کیا۔