|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2023

کوئٹہ :  بلوچستان کے سابق گورنر اور وزیر اعلیٰ شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی کی 17 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے ،،مرکزی اجتماع نواب اکبر خان بگٹی کے قلعہ ڈیرہ بگٹی میں منعقد ہوگا،

شہید رہنماء کے روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اورلنگر تقسیم کیاجائے گاجمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان کے مطابق ، جمہوری وطن پارٹی کے بانی قائدسابق گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان شہید نواب محمد اکبر خان بگٹی کی17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

جمہوری وطن پارٹی ہرسال 26 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے اس لئے آج پارٹی پرچم سرنگوں رہیگا، ترجمان کے مطابق نواب اکبر بگٹی کی 17 ویں برسی کا مرکزی اجتماع نواب اکبر خان بگٹی کے قلعہ ڈیرہ بگٹی میں منعقد ہوگا،،شہید رہنماء کے روح کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اورلنگر تقسیم کیاجائے گانواب اکبر خان بگٹی کو 1973میں گورنر بلوچستان مقرر کیا گیا جبکہ 1988میں نواب بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے ، نواب اکبر بگٹی نے 1990 میں جمہوری وطن پارٹی کی بنیاد رکھی نواب اکبر بگٹی 26اگست 2006 کو کوہلو کے علاقے تراتانی میں ہونے والے آپریشن میں شہید ہوگئے تھے ۔