|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2023

چمن : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ستر کی دہائی میں اشرافیہ کی شہہ پر پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کرنیوالوں کی اصلیت سے پشتون قوم بخوبی آگاہ ہے آج یہ ممکن نہیں رہا کہ حقائق کو چھپایا جاسکے نام نہاد قوم پرست اور مذہب لیوا فکر باچاخان کے مقابلے میں غیر فطری طور پر یکجا ہوچکے۔

اس کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی نہ صرف ضلع میں موثر قوت کے طور پر ابھری رہی ہے بلکہ درست سیاست برحق موقف جراتمندانہ قیادت اور قومی بیانیہ کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے شکست خوردہ فرسودہ قبائلی رجحانات کے حامل تنگ نظر عناصر اے این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ۔

کیونکہ وہ مزید چمن کے عوام کو خوشنما پر فریب نعروں جذباتی نعروں اور دعووں سے دھوکہ نہیں دے سکتے فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے چمن کلی پڈو کاریز میں حاجی محمد گل آکا کے رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے ضلعی آرگنائزر صلاح الدین وطن یار محمد علی مدلا گل جانو حافظ بشیر احمد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر حاجی محمد گل عطا اللہ حاجی سردار محمد عبداللہ حاجی ولی محمد روئی محمد عزیز اللہ محمد علی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے نئے شامل یونیوالوں کو پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری اور شہدا کی امین جماعت ہے.

اس پر خارا راستے میں کارکنوں سے لیکر قائدین تک نے نامساعد حالات کا مقابلہ کیا لیکن قوم دشمن قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ یوئے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع چمن کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کو نصب العین سمجھ کر حل کرنے اور اجتماعی نوعیت کے حامل منصوبوں کو اولیت دوں جس میں ضلع چمن کا قیام صحت تعلیم انفراسٹرکچر اور سب سے بڑھ کر امن وامان کی صورتحال کی بہتری ترجیحات میں شامل تھیں انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے مستقبل قریب میں ہر خاص و عام مستفید ہوں گے .

انہوں نے نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دیتے امید ظاہر کی کہ نئے شامل امل ہونیوالے دوست دن دگنی رات چوگنی عوامی نیشنل پارٹی کی وسیع النظر قوم دوست وطن دوست سیاست اور فلسفہ عدم تشدد کی پرچار زئی خیلی کے خاتمے ترقی وخوشحالی کے قیام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے