|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2023

کوئٹہ : بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اس خطے کے عظیم بلوچ قوم وطن دوست تر قی پسند رہنماء قومی راہشون سر دار عطا ء اللہ خان مینگل کی 2ستمبر کو دوسری بر سی کے موقع پر بروز ہفتہ سہ پہر 3بجے ہا کی گرائونڈ کوئٹہ میں منعقد ہو نے والے جلسہ عام کو کامیاب بنا نے،

اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں جتک آباد لوڑ کا ریز، کچلاک ، سر یاب مل کالونی، جناح ٹائون سمنگلی روڈ، سمال آباد ایئرپورٹ روڈ اور ملک فقیر محمد روڈ میں منعقدہ کارنر میٹنگز ، عوامی اجتماعات اور پارٹی عہدیداروں کے مشترکہ اجلاسوں سے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی خواتین سیکر ٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دھوار، سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے اراکین و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، چیئر مین جاوید بلوچ، آغا خالد شاہ دلسوز، جمیلہ بلوچ، ثانیہ حسن کشانی، شمائلہ اسما عیل مینگل ، ڈاکٹر آصمہ منظور بلوچ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ٹائٹس جانسن ، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، میر محمد اکرم بنگلزئی، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل، ملک مجید کاکڑ، میر محمد اسما عیل مینگل، حاجی لعل محمد جتک ، رضا جان شاہیزئی، ڈاکٹر زمان بلوچ، میر نصیب قمبرانی، ماما نصیر جان مینگل،حاجی خالد سخی، گھنیش لعل راجپوت، سلیم چند، محمد اقبال مینگل ایڈوکیٹ، ما سٹر دوست محمد سرپراہ، ملک زرک خان کاکڑ، عین اللہ شاہوانی، بربت محمد شہی، نذیرہ خالد ،عادل عکاش ، حاجی باسط محمد شہی ،صدام حسین جتک ، شاہد جمیل مسیح، احسن یوسف مسیح، چوہدری ڈینیل اور نوازش مسیح نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 

بلوچستانی عوامی اپنے قومی ہیرو سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی برسی میں اپنی بھر پور شرکت سے عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں

کہ سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی جدو جہد اور قر بانیاں بلو چ قوم بلو چستانی عوام اور محکوم قوموں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت اور انہیں کسی بھی صورت میں فراموش اور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

جنہوں نے بلو چستانی عوام کو صوبے کی شناخت دینے سے لیکر ساحل و سائل قومی اختیار کی درست رس دلانے اور شعوری قومی جمہوری انداز میں جدو جہد کر نے کی طرف متحدد اور منظم کر نے میں اہم سیا سی رہنماء کا کر دار ادا کیا ۔

مقررین نے کہا کہ بلو چستان میں قومی جمہوری جد جہد اور تحریک کی سیا سی و نظریا تی بنیادوں کو مضبوط وفعال رکھنے میں اور بلو چ قوم بلو چستانی عوام کو نیشنل لیز م قوم وطن دوستی کے فکر و خیال اور اصولی موقف و ڈنکے کی چوٹ پر جو موثر آواز بلند کی اسے تاریخی میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا

، سر دار عطاء اللہ خان مینگل نے ہمیشہ گروہی ذاتی مفادات کی بیخ کنی کر تے ہوئے قومی اجتمامی مفادات کو اولیت دی اور فرسودہ قبائلی نظام کے خاتمے کے لئے نیپ کے پلیٹ فارم میں پہلے بلو چستان کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے قرار داد بھی پیش کی

جو تاریخی اہمیت کی حامل ہے وہ ایک تر قی پسند مخلص شخصیت کے ما لک تھے جو بلوچوں کو متحد کر نے میں روز اول سے لیکر زند گی کے آخری ایام تک مخلصانہ کردار ادا کر تے رہے ۔

انہوں نے کہاکہ بی این پی آج بھی سر دار عطاء اللہ خان مینگل کے نشق قدم نظر یات و افکار پر گامزن ہو کر بلو چستان میں تمام اقوام کو آپس میں متحد رکھنے اور صوبے کے اجتماعی وسائل و اک اختیار حق حکمرانی کی طرف جدو جہد کے لئے تگو دو میں مصروف عمل ہے اور یہ اعزاز نیپ کے بعد صر ف اور صرف بلو چستان نیشنل پارٹی کو حاصل ہے جس میں قو می راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی خدائے داد صلا حیتوں اور نیشنل لیز م کی سیا ست میں مضبوط گرفت کی عکا سی کر تا ہے ۔

 

مقررین نے کہا کہ 2ستمبر کے جلسہ عام میں یہاں کے عوام شرکت کر کے اپنے عظیم رہنماء کے طویل ترین قربانیوں اور جدو جہد کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرے ۔ اس موقع پر جلسہ عام کو کامیاب بنا نے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر دوستوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔