|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کی عظیم و لازاول جدوجہد پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 26 اگست کا دن بلوچستان میں جاری ظلم و جبر اور ناانصافی کی انتہا کی تسلسل اور دوسری قومی سوال و قومی حاکمیت کی مضبوط جدوجہد کی داستان کو بیان کرتی رہے گی۔

جب آمرانہ و حاکمانہ پالیسیوں کی بدولت بلوچستان میں آگ و خون کی ہی کھیلی جارہی تھی۔اور اسی گھمنڈ پر مبتلا ہوکر بلوچ قوم کو بزور قوت زیر کرنے کی کوشش کی گئی۔

اور اسی سالہ بزرگ اور قومی رہنماء￿ نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی نے اس وقت بھی اصولی موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور سیاسی مسائل کو طاقت کے بجائے بات چیت سے حل کیا جاتا ہے۔

لیکن طاقت نے بلوچستان کو خون آلود کردیا۔نیشنل پارٹی اب بھی اصولی موقف پر قائم ہے کہ بلوچستان کے مسلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے اور سیاسی عمل کو جاری رکھا جائے۔