|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2023

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پنجرہ پل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ہفتہ کواپنے ایک ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ پنجرہ پل کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں ایک مثبت پیش رفت ہے کہ عرصے سے معطل بھاری ٹریفک کو گزارنے کے لئے کنکریٹ کا متبادل پل مکمل ہو گیا ہے۔

اور ٹریفک گزرنا شروع ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پنجرہ کا اصل پل بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کوئٹہ اور جیکب آباد کے درمیان سفر کرنے والوں کو سہولت پہنچائی جا سکے۔