|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2023

سوراب : سوراب میں مسلح افراد کی گھرمیں گھس کراندھادھند فائرنگ خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق سوراب کے علا قے کلی رودینی بالینہ میں مسلح افراد نے گھس کراندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمدحیات نامی شخص اپنی دنوں بیویوں سمیت جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

پو لیس نے لاشوں اور زخمی کوفوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس نے علاقے کوگھیرے لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ محمدحیات نامی شخص نے مسماۃ ن کو گھرسے بھگاکرشادی کی تھی جس پرلڑکی کے والدنے دیگرافراد کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیامقتولین کا تعلق ضلع واشک کے علاقہ بسیمہ سے بتایاجاتا ہے۔