|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2023

کوئٹہ: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ پشین میرا ایک آنکھ قلات میرا دوسرا آنکھ ہے دل میرا کوئٹہ ہے بلوچستان کی عوام کو نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے جیسے نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کے شکل میں شریف النفس انسان ملا ہے۔

بلوچستان کے قومی شاہراہوں کی تکمیل کی پہلے ہی ہدایت کرچکا ہوں لورلائی ڈیرہ غازی خان فورٹ منروہ ٹنل کی بھی ہدایت جاری کردی ہے کچھی کینال منصوبے کی تکمیل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اتوار کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں خالق آباد کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نگراں وزیر اعلی علی مردان ڈومکی بھی موجود تھے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خالق آباد کے وفد سے براہوی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے زندگی کا بڑا حصہ قلات اور مستونگ میں گزارا اس لئے قلات میں میرا بچپن گزرا ہے۔

میں نسل سے پشتون ہوں میں کسی قسم کی تعصب پر یقین نہیں رکھتا پشتون بلوچ اور یہاں رہنے والے بلوچستانی ہے۔

انہوں نے وفد کو یقین دلا یا ہے کہ میر خالد لانگو میرا دوست ہے ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے۔

چمن سے کوئٹہ اور کراچی تک شاہرا ہ کو دوروئیہ بنانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت پہلے ہی کی ہے۔

فورٹ منرو ٹنل کی بھی ہدایت کی ہے،

کیونکہ بلوچستان کی سبزیاں اور پھل پنجاب کی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے اس ٹنل کی تعمیر ضروری ہے۔

اسی طرح کچھی کینا ل منصوبے کو بھی مکمل کریں گے انہوں نے نگراں وزیر اعلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کا شکرادا کرنا چاہیے۔

کہ انہوں نے ہمیں نواب اکبر خان بگٹی کے نواسے جیسے شریف النفس نگراں وزیر اعلی دیا ہے جو ہر وقت مکمل تعاون کیلئے تیار رہتا ہے۔

ہمارا جتنا بھی وقت باقی رہے گا ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کی بنیادی مسائل حل ہو۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ،

پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں،حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین نے ملاقات جس میں میں وزیرِ اعظم کو قبائلی عمائدین کے وفد نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،

اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ا سموقع پر وزیرِ اعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور انکے علاقے کے مسائل سنے۔وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کیا او ر کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہاکہ نگران حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں بلوچستان کے کردار کو بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر، بجلی، پانی اور درکار تمام وسائل فراہم کرنے کیلئے کوشش کرے گی۔گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور نگران وزیرِ اعلی علی مردان ڈومکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔