پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے بجلی کےفی یونٹ میں 15 روپے کمی کی تجویزدے دی
پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کر سکتی تھی لیکن نہیں ہوسکا، بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے نگران حکومت کرسکتی ہے۔
ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں بجلی کی قمیتوں میں پچاس سے اسی فیصد تک اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں ۔ٹیرف میں پندرہ روپے اکتالیس پیسے اضافہ ہوگیا۔ کمرشل بلزپراٹھہترفیصد ٹیکسزجبکہ گھریلو صارفین پرٹیکسز کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہوگئی۔
خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے نے عوام پراضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے باعث غریب خودکشی کرنے پرآگئے ہیں۔