|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2023

کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس   جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جنا ب جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بنچ نے پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نیازی کے خلاف پولیس تھانہ بجلی گھر کوئٹہ میں دائر مقدمہ کو ختم اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو ئٹہ ون کی جا نب سے درخواست گزار کے جا ری کردہ نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

یہ حکم بنچ نے پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نیا زی کی جا نب سے انصاف لائیرز فورم بلو چستان کے سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ ،حسن رند ایڈووکیٹ و دیگر کے توسط سے دائر کر دہ آئینی درخواست نمبر957/2023کا فیصلہ سنا تے ہو ئے دیا ۔

واضح رہے بلو چستان کے دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی کے رہا ئشی عبدالخلیل کاکڑ کی مدعیت میں 5ما رچ 2023کو پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمرا ن خان نیازی کے خلا ف پو لیس تھا نہ بجلی گھر میں ریاستی اداروں کے خلا ف بے بنیا د الزامات عائد کر نے، نا زیبا الفاظ استعمال کر نے اور عوام کے جزبات کو ٹھیس پہنچا نے و دیگر کے الزام میں مقدمہ نمبر 16/2023درج کیا گیا تھا۔

جس کے متن کے مطابق جب 5ما رچ2023ء کو تو شہ خانہ کیس میں عمرا ن خان کی گرفتاری کے لئے پر اسلام آبا د پو لیس ان کی رہا ئش گا ہ واقع زمان پا رک لا ہو ر پہنچی تو تحریک انصاف کے چیئر مین عمرا ن خان نے میڈیا پر آ کر ریا ستی اداروں پر بے بنیا د الزامات عائد کئے بلکہ نا زیبا الفاظ کا استعمال کیا ان کے اس عمل سے ملک میں لا ء اینڈ آ رڈر کی صورتحال خواب ہو نے کا احتمال پیدا ہوا۔

بلکہ ریا ستی اداروں کے خلا ف الزامات اورنا زیبا الفاظ کی وجہ سے عام لو گوں کے جذبا ت کو ٹھیس پہنچا مذکو رہ مقدمہ کی سما عت کے دوران 9ما رچ 2023 کو جوڈیشل مجسٹریٹ کو ئٹہ ون نے پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمرا ن خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کئے تھے۔

جس کے خلا ف پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نیا زی کی جا نب سے انصاف لا ئیر ز فورم بلو چستان کے تو سط سے عدالت عالیہ بلو چستان میں آ ئینی درخواست دائر کی گئی جس کی گزشتہ سما عت کے موقع پر فریقین کے وکلا ء کے دلا ئل مکمل ہو نے کے بعد آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیاتھا۔

جسے گزشتہ روز سنا تے ہو ئے بنچ نے پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمرا ن خان نیا زی کے خلا ف پو لیس تھا نہ بجلی گھر کو ئٹہ میں درج مقدمہ ختم کر نے کا حکم دیا بلکہ عدالت نے مذکو رہ مقدمہ میں جو ڈیشل مجسٹریٹ کو ئٹہ ون کی جا نب سے درخواست گزار کے جا ری کر دہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دئیے ۔