|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے بلوچستان میں قائم دفاتر کو اسلام آباد منتقل کرنے کے اقدامات کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر دفاتر کو اسلام آباد منتقلی پر جو کام شروع کیا گیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے.

جی ایس پی نے ریکوڈک ، تھرکول پروجیکٹس کے علاوہ مستونگ ، چاغی ، نوکنڈی ، دالبندین ، اوتھل ، خضدار سمیت دیگر علاقوں میں کامیاب منصوبے شروع کئے جو کہ اب سازشی عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی ہے .

بیان میں کہا گیا کہ جی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو دوبارہ اسلام آباد منتقل کرنے کا مقصد بلوچستان کو مزید محرومیوں کی جانب دھکیلنا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی و جمہوری جماعت ہونے کے ناطے بلوچستان کے ساحل وسائل سمیت کسی بھی قسم کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دے گی ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے اقدامات نہ کریں جس سے بلوچستانی عوام کے احساس محرومی میں اضافہ ہو –