|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2023

گوادر: کم کرایوں کے خلاف گوادر کے پک اپ گاڑی والوں نے اپنی گاڑیاں مین شاہراہ پرکھڑی کرکے احتجاج کیا ،مین شاہراہ بند ہونے سے ایرانی بارڈر سے آنے والی سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر سے تعلق رکھنے والے پیک اپ گاڑی مالکان نے کم کرایوں کے خلاف پیر کے روز احتجاجاًاپنی گاڑیاں مین شاہراہ پر کھڑی کردیں گوادر کے علاقے گھٹی نگور کے مقام پر پیک اپ گاڈی مالکان نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا احتجاج کی ۔

وجہ سے ایرانی بارڈر سے آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، پیک اپ گاڈی مالکان نے کنٹانی ہور سے گوادر تک تیل لانے کا کرایوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا ان کا کہنا ہے کہ تیل مالکان ہمیں دس ہزار روپے فی ٹرپ پر کرایہ دے رہے ہیں جوکہ انتہائی کم ہے پیک اپ مالکان نے ایرانی تیل کے کاروبار کرنے والے ڈپو مالکان سے مطالبہ کیا کہ انکے گاڑیوں کی کرایوں میں اضافہ کیا جائے ۔