گوادر : گوادر میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ،انتظامیہ نے اسپیڈبوٹ مالکان کو ایران سے آٹا ،چینی اور کوکنگ تیل لانے کی اجازت دے دی ،انتظامیہ چیک اینڈ بیلنس کا نظام موثربنائے مذکورہ اشیا کی بیرون صوبہ لے جانے پر پابندی عائد کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے ضلعی انتظامیہ نے کنٹانی ہور پر کام کرنے والے اسپیڈبوٹ مالکان کو ایران سے اشیا خوردونوش لانے کی اجازت دے دی ،اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے آفس سے جاری ایک سرکاری مراسلہ میں میں کہا گیا ہے کہ ضلع گوادر میں اشیا خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
اور شہری مہنگے داموں روزمرہ کی اشیا خریدنے سے مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں لہذا اسپیڈ بوٹ مالکان ایران سے خوردونوش کی اشیا لے آئیں تاکہ لوگوں کو کچھ سہولیات حاصل ہو دوسری جانب گوادر کے عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے اس پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے ۔
کیونکہ اس سے قبل بھی جب ایران سے کوکنگ تیل لائی گئی تو بڑے پیمانے پر اسے بیرون صوبہ منتقل کیا گیا جس سے گوادر کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ابھی انتظامیہ آٹا ،چینی اور کوکنگ تیل کی بیرون صوبہ لے جانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرے تاکہ ضلع گوادر میں یہی اشیا سستے داموں فروخت ہوسکے ۔