|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2023

حب: ساکران پولیس کی کارروائی 4 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم وسیم کو ایس ایچ او محمد امین ساسولی نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج اور مزید تفتیش شروع کردی ہے.

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب محمد مراد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل محمد رفیق بلوچ کی زیر نگرانی ایس ایچ او حب ساکران محمد امین ساسولی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے گزشتہ روز ساکران پولیس اسٹیشن کی حدود میں 4 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم وسیم ولد نصیر سکنہ راہو گوٹھ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کو واقعہ ملتے ہی پولیس نے ملزم کے گرفتاری کے لئے ساکران گزشتہ شب مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ایس ایچ او ساکران محمد امین ساسولی کے مطابق ملزم کا میڈیکل کرانے پر تصدیق ہوا ہے ۔

کہ ملزم نے معصوم بچی سے زیادتی کی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ساکران پولیس کے ایس ایچ او میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہے ساکران کا امن و امان خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے جرائم پیشہ افراد سے کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی۔