|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2023

بولان: ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سبی امداد حسین سولنگی کا بولان شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر کازوئے کے کام کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ این ایچ اے شاہراوں کی بہتری کے لیئے تمام محدود وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

این اے 65 بولان قومی شاہراہ گزشتہ سال طوفانی بارشوں اور اونچے درجے کے سیلاب سے بہت متاثر ہوا ہے اور پنجرہ پل مکمل طور پر تباہ ہوا تھا۔

اور شاہراہ کئی مقامات پر زمین بوس چکی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان سے اندوون سندھ پنجاب جانے والی مال بردار گاڑیاں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فنڈز کی کمی کی وجہ سے پنجرہ پل پر عادضی گزر گاہ بنا کر ٹریفک کی روحانی بحال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا چیئرمین این ایچ اے کی جانب سے پنجرہ پل کے مقام ہر کازوئے کو بنانے کے لئے پانچ کروڑ چالیس لاکھ جاری کیئے ہیں جس کا کام یکم اگست سے شروع کیا گیا اور پچیس روز میں کازوئے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور کچھ روز میں کازوئے کا ڈیرویشن ممکمل کرکے بولان قومی شاہراہ این اے 65 کو مکمل طور بحال کیا جائے گا ۔

اور تمام چھوٹی بڑی گاڑیاں کسی بھی پریشانی کے سبب اپنا سفر طے کریں گے انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں روڈ زیادہ ٹوٹ پھوٹ سے متاثر ہوا ہے اسکی مرمت کاکام بھی کچھ دنوں میں شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ایشن بنک ڈویلپمنٹ کی جانب سے پنجرہ پل کی تعمیر نو کے لیے فنڈر فراہم کیا گیا ہے اور ٹینڈر بھی ہوا ہے انشاء اللہ اگلے ماہ ستمبر میں پل کا کام شروع کر کے چھ ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا این ایچ اے کی پوری کوشش ہے کہ محدود وسائل بروئے کارلا کر این اے 65 بولان قومی شاہراہ کا اسٹریکچر کو ایک بار پھر بحال کرنے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد شاہراہ کی خوبصورتی کو بحال کیا جائے ۔

انہوں نے مال بردار گاڑیوں اور پبلیک ٹرانسپورٹ مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شاہراہ کی خستہ حالت ہے تب تک بولان قومی شاہراہ پر صبروتحمل کا مظاہرہ کرکے سفر کریں آپ لوگوں کی تھوڑی سے لاپرواہی کی وجہ سے کئی گھنٹے راستہ بند ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔