|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2023

پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور چتکان بازار ہسپتال گیراج روڑ پر واقع ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد کا ایف سی چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار دستی بم چوکی کے باہر گر کر پھٹ نہ سکا۔

واقعے کے فورا بعد سیکورٹی فورسز و پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی شروع کردی تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دستی بم روڑ کے کنارے دکانوں کے سامنے ایف سی کی دیوار کے پاس گرا تھا جیسے بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بناکر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ۔