|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2023

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ اگر جمعیت علماء اسلام عا م انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو مہنگائی سے چھٹکارا پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

کیونکہ اس وقت عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا پانے کیلئے جدوجہد کریں گے صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اور لیول پلینگ فیلڈ فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کو بلدیاتی سمیت عام انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں بھی صوبے کے عوام جمعیت علماء اسلام کو ہی کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں مہنگائی کا دور دورہ ہے اور عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہے۔

مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جمعیت علماء اسلام اپنا کردار ادا کررہی ہے ماضی میں بھی اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اس سلسلے میں خاموش نہیں رہیں گے ۔

کیونکہ ملک اس وقت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا جب عوام کو خوشحال کیا جائے گا کیونکہ اس وقت بجلی کی بلوں میں اضافے کی وجہ سے ملک کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور عوام کو مختلف مسائل کا سامنا ہے نگران حکومت کو چاہئے کہ وہ بجلی کے بلوں میں اضافے پر نظر ثانی کرکے عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کریں ۔

کیونکہ اس وقت عوام سراپا احتجاج ہیں اور جمعیت علماء اسلام عوام کے ساتھ ملکر مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پر ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں آج سے ہی انتخابی مہم شروع کریں تاکہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب ہو کر صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار اد اکریں۔