کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے نگران کابینہ کو چیلنج کر نے کا کیس آگے چلانے کا حکم دے دیا۔
بدھ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں نگران کابینہ کو چیلنج کر نے والے درخواست گزار نے نگران کابینہ پر اٹھائے گئے اعتراضات پر اپنی درخواست واپس لے لی۔
جس پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دئے کہ کیس بیشک واپس لے لیں لیکن میں یہ کیس آگے چلاؤں گا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے کیس آگے چلانے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی۔
گزشتہ سماعت پر درخواست گزار بایزید خروٹی نے موقف اختیار کیا تھا کہ نگران کابینہ میں شامل نگران وزیر اطلاعات برطانوی شہری،مشیر شانیہ خان سابق وزیر اعلیٰ کی کواڈینیٹر ہونے پر سیاسی تعیناتی اورنگران وزیر تعلیم قادر بلوچ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔