|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2023

کوئٹہ : نگراں وزیر داخلہ بلوچستان کپیٹن ریٹائرڈ میر زبیر جمالی نے محکمہ پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔

گزشتہ روز نگران وزیر داخلہ بلوچستان پی ڈی ایم اے آ فس پہنچے تو ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان و دیگر سینئر افسران نے ان کااستقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے رول اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نگران صوبائی وزیر میر زبیر جمالی نے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پی ڈی ایم اے صوبے بھر میں قدرتی حادثات اور ایمرجنسی کے دوران بروقت معلومات اورخدمات فراہم کررہا ہے

جوکہ قابل تعریف ہے۔ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں نے سیلاب آنے سے پہلے نہ صرف عوام کو مطلع کرتے ہیں۔

بلکہ محفوظ مقامات پر منتقل بھی کرتے ہیں اسکے علاوہ متاثرہ افراد کی مالی معاونت بھی کی جاتی ہے۔

انہوں نے متاثرین کی واپسی کے حوالے سے تمام تر ممکنہ سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق سسٹم کو مزید فعل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات مہیا کیے جائیں۔