|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2023

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے بلوں پر  ریلیف کا اعلان کریں گے،  بجلی کے بلوں کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

سینیئر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم  انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں سے پوچھا کہ کتنی بجلی مفت استعمال کرتے ہیں، بجلی کے بل دینا ہوں گے، آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل کریں گے، آئی پی پیز،لائن لاسز  اور  چوری کی وجہ سے بجلی مہنگی ہے، حکومت نے زیادہ تر وقت بجلی کی قیمتوں کےحوالے سے لگایا ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کا معاملہ آئی ایم ایف سے مل کر  دیکھ رہے ہیں، فوج میں کوئی فری بجلی استعمال نہیں کر رہا، دفاعی بجٹ سے دے رہے ہیں، مہنگائی ضرور  ہے مگر اتنی نہیں کہ پہیہ جام ہڑتال ہو، ہم آئی ٹی، میڈیکل، سیاحت اور  دفاعی پیداوار  پرکام کر رہے ہیں۔