|

وقتِ اشاعت :   September 2 – 2023

پنجگو:  نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے زیراہتمام گرینڈ شمولیتی پروگرام بمقام دازی یونین کونسل بونستان میں منعقد ہوا

جس میں مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد مین مختلف جماعتوں سے استعفی دیکرنیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کیا جس میں یونین کونسل بونستان، سریکوران، سوردو اور گچک شامل تھے

جس میں بونستان دازی سے حاجی زاکر علی دہانی، دلمراد بلوچ، حضورجان بلوچ، کریم جان بلوچ، سراج احمد بلوچ، محمد یونس، محمد امین بلوچ کے سربرائی مین حمل ، زین العابدین ، ارشد منصور ، موسی ، زاہد ، نبی بخش ، غلام محمد ، داد شاہ ، پرویز ، راشد ، سلیمان ، عبدالمنان ، عبدالستار ، محمد اسماعیل ، نوید ، احسان اللہ ، محمد طاہر ، محمد عمر ، محمد رفیق ، ریاض ، مکرم ، سراج ، محمد نعیم ، عبدالرحیم ، محمد حاتم ، خادم حسین ، خداداد ، مسلم ، محمد ایاز ، الیاس ، خدا دوست نے اپنے عزیز واقاربین دیگر 220 ساتھیوں کے ساتھ اور سوردو سے بابو نوراللہ جام ، ماسٹر جمعہ خان ، ماسٹر عبدالواحد ، شبیر احمد کی سربرائی مین سلمان ، عرفان ، ظفر ، محمد صدیق ، ناصر ، ضیا نور ، عفان ، زینل ، عاصم ، سمیر ، عبدالمالک ، تابش ، دانش ، شاہ میر نے اپنے 80 ساتھیوں کے ساتھ اور تحصیل گچک سے سابقہ یونین کونسل سرگوز گچک کے چیئرمین میر محمد اسلم بلوچ اور محمد اشرف کی سربرائی مین عبدالصمد ، محمد ابرائیم ، بالاچ ، امام بخش ، محمد اسحاق ، فضل ، بدل ، رحم اللہ ، رحیم بخش ، نور بخش ، ناصر ، یاسر ، رشید ، نے اپنے 180 ساتھیوں کے ساتھ بی این پی عوامی سے استعفی دے کر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوے باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کیئے

اجتماع سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ ، مرکزی رہنما سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ ، حاجی محمد اکبر بلوچ ، ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ ، ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر فرہاد شعیب بلوچ ، سید رحمدل بائیان بلوچ ، تحصیل صدر تاج بلوچ ، ضلعی جنرل سیکریٹری واجہ صدیق بلوچ ، تحصیل جنرل سیکریٹری الطاف حسین بلوچ ، بی ایس او پجار کے مرکزی رہنما محمد عامر بلوچ ، محمد یعقوب بلوچ ، شاکر شاہ بلوچ ، داود بلوچ ، زاکر دہانی بلوچ ، محمد اسلم بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

نیشنل پارٹی کو اقتدار کی نہیں بلوچستان کے قومی مفادات سرزمین سے محبت ہے نیشنل پارٹی نے سیاسی عمل میں رہتے ہوئے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ جس عوام کو پشیمانی کا سامنا کرنے پڑھیں نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی قومی حقوق اور بلوچ وسائل کا ضامن ہے2018 کی الیکشن میں بلوچستان کے عوام کی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈال کر راتوں رات پارٹیاں بنا کرٹپہ ماری کے زرئعے غیر سیاسی لوگوں کو عوام پر مسلط کیا گیا

تاکہ بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرکے بے زبان اسمبلی کے بل بوتے پر انھیں دائمی قبضہ کریں جس کی مثال ریکوڈیک سمیت دیگر قومی دولت ہے

بلوچستان اسمبلی جیسے بلوچستان کی حقوق کا ضامن تصور کیا جاتا تھا ربڈھ اسٹمپ بنایا گیا نیشنل پارٹی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کو یقین دلاتا ہیکہ نیشنل پارٹی ایسا کوئی کام نہیں کریگی جس سے بلوچستان کی قومی مفادات کو نقصان ہوں

بلوچستان ہماری دھرتی اپنی دھرتی کی حفاظت اور دفاع ہمیں جانوں سے زیادہ عزیز ہے

ہم جمہوری لوگ ہیں پر امن سیاسی جدوجہد منطق اور دلائل سے اپنے حقوق اور وسائل کی ملکیت چاھتے ہیں

نیشنل پارٹی کی جمہوری سیاسی جدوجہد کمزوری نہیں ہے جہاں ہماری بقا اور سرزمین اور بلوچ وسائل کی بات ہو نیشنل پارٹی کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو تانہ دینے والے چھوٹی سی مراعات اور پی ایس ڈی پی کی چند اسکیمات کے بدلے اتنے بے تاب تھے کہ انھیں بلوچستان کی قومی مفادات اور اکابرین کی قربانیاں بھی یاد نہیں آئی

کرپشن نوکریوں کی فروخت نے انھیں اتنے مگن کیا کہ کھلی چھوٹ ملے پنجگور میں میگا پروجیکٹ کے نام پر سیاسی پارلیمانی تاریخ میں سب سے بڑا میگا کرپشن کیا گیا ایک دوکان اور چاردیواری کے کٹائی کے نام پر مالک کو صرف دو سے تین لاکھ روپے فوٹو سیشن کرکے دیا گیا

لیکن سرکاری کاغذوں میں دوکان اور چاردیوریوں کے نام کروڑوں روپے نکال کر وزیروں کے کھاتے میں ڈال دیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ پنجگور گزشتہ پانچ سال کے دور میں شدید کھرب بدحالی بدامنی کا شکار رہی تعلیمی ادارے مفلوج ہسپتالوں کھنڈرات سڑکیں خستہ حالی شکار رہے

اس دوران 200 کے قریب سیاسی کارکن سماجی شخصیت دھکان مزدور طالب علم کو صرف زاتی سیاسی مفادات کیلئے شہید کیا گیا

اور ائیرپورٹ کو ایک منصوبے کے تحت بند کرکے اسکی اطراف کے سارے زمینوں کو پیدائشی سچ کے نام پر اپنے اور منشیوں کے نام الاٹ کیا گیا انٹرنیٹ گزشتہ پانچ سال سے بند ہے

لیکن وزیر کی کانوں تک جو نہیں رینگتی ہے کہ طالب علم عوام اور کاروباری لوگ کس مشکل دور سے گزر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پنجگور کے عوام کو یقین دلاتا ہے کہ اگر نیشنل پارٹی کو موقع دیا گیا تو نیشنل پارٹی ائیرپورٹ اور انٹرنیٹ کی بحالی تعلیمی اداروں کو اور محکمہ صحت کے اداروں کی فعالی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڈے گی

سیاست عبادت اور خدمت کا نام ہے

مگر مصنوعی قیادت نے سیاست کو تجارت کا درجہ دیکر صرف مال بنانے تک محدود کردیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان اور مظلوم طبقات سیاسی ورکروں کی نمائندہ جماعت اور مضبوط مورچہ ہے۔

نیشنل پارٹی عوام اور ورکروں کو کھبی مایوس نہیں کریگی ۔نیشنل پارٹی عوامی جماعت اور جمہور کی سیاست پر یقین رکھتی ہے نیشنل پارٹی کا دروازہ عوام اور سیاسی ورکروں کیلئے ہمیشہ کھلا رہے گی