|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2023

کوئٹہ : نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری صحت بلوچستان اسفند یار خان کی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، ڈاکٹروں، طبی عملے کی موجودگی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایم ایسز، پرنسپلز میڈیکل کالجز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

دو ماڈل بی ایچ یوز اور ایک آر ایچ سی بنانے اور عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا، تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو 24/7 بلا تعطل ادویات کی موجودگی،ایمرجنسی سروسز، گائنی، پیڈز، سرجری اور ڈائیلاسسز کی سروسز کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

اس موقع پر کہا گیا کہ ٹریژری کیئر ہسپتالوں، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں، آر ایچ سی ایس، بی ایچ یوز، سی ڈیز اور ضلعی صحت کے دفاتر میں ایک ڈیوٹی روسٹر ہونا چاہیے جو ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنائے۔

ہر وقت ڈیوٹی پر طبی عملے کی موجودگی لازمی ہیں، باقاعدگی سے صفائی، مناسب فضلہ کو ٹھکانے لگانے اورانفیکشن کنٹرول پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔ایک محفوظ اور سازگار شفا بخش ماحول بنائیں۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری طبی سہولیات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے اور ہماری بھی یہی کوشش ہونی چاہئے

کہ عوام کو صحت کی تمام معیاری سہولیات فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی سے وہاں کے علاقے کے عوام کے طبی مسائل ان کے اضلاع میں ہی حل ہو تاکہ انہیں صحت کی سہولیات کے لیے اپنے اضلاع سے باہر جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔