|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2023

قلات : قلات میں بلوچستان عوامی پارٹی کو بڑا دھچکہ سینکڑوں کارکنان نے باپ کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہم نے قیادت کو کئی بار شکایت کیں مگر قیادت مسائل حل کرنے کی بجائے طفلی تسلی پر ہی اکتفا کیا آئندہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق رہنماء سردار زادہ میر گہور خان نیچاری نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ مقامی ریسٹ ہاؤس میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔

 اس موقع پر سردار زادہ میر ممتاز نیچار میر خلیل احمد نیچاری محمد اکبر زہری محمد انور زہری زہری خان بنگلزئی حاجی محمد اسلم بنگلزئی محمد انوربنگلزئی عرض محمد بنگلزئی میر علی نواز جتک منگچر سے قدرت اللہ نیچاری نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمرا پاب پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردارزاہ میر گہور خان نیچاری نے کہا کہ باپ کی قیاد ت شمولیت کے وقت ہم سے واعدہ کیا تھاکہ حکومت میں آنے کے بعد ہمارے تمام مسائل حل کرینگے اور حکومت آئی اور پانچ سال کے کے بعد گئی بھی مگر ہمارا ایک بھی اجتماعی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

صرف منظور نظر افراد کو نواز ا گیا ہم نے اپنے مسائل کے لئے کئی بار باپ کی قیادت کو درخواست کیں لیکن ہمیں صرف طفلی تسلیوں سے خاموش کردیاگیا اس لئے آج ہم مجبوراً اجتمائی استعفیٰ دے رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد اپنے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے ایک سیاسی جماعت میں شمولیت کا علان کرینگے انہوں نے پی پی پی میں شمولیت کا عندیہ دیاہے۔