|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2023

کراچی: کراچی کے علاقے ہاکس بے سے جبری طور پر گمشدہ ہونے والے داد شاہ بلوچ کے اہلخانہ نے اتوار کے روز کراچی پریس کلب سے شروع سندھ اسمبلی تک مارچ کیا۔

مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنادیا۔ مظاہرین نے لاپتہ داد شاہ بلوچ اور دیگر جبری گمشدگی کے شکار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ہاکس بے سے دادشاہ بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار، گریشہ سے ہے۔

وہ چند سالوں سے کراچی کے علاقے ہاکس بے میں رہائش پذیر تھے۔

کو ان کے والد و دیگر اہل و عیال کے آنکھوں کے سامنے سے سی ٹی ڈی نے رات دو بجے ان کو ان کے گھر سے جبری لاپتہ کردیا۔احتجاجی مظاہرے میں شریک لواحقین کا کہنا تھاکہ اگر ان کے پیارے نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں ثبوت کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائے۔