|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ کالجز میں بڑے پیمانے پر بوگس لیکچررز کی تعیناتی کا اسکینڈل سامنے آگیا۔

،سابق وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو دور حکومت میں 15 خواتین لیکچررز کو جعلی نوٹیفیکیشن کے تحت محکمہ کالجز میں بھرتی کیا گیا ، محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق 11مارچ 2022کو محکمہ کالجز کے اہلکاروں نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے جعلی نوٹیفیکیشن کی روشنی میں پندرہ خواتین کی تعیناتی کا بوگس احکامات جاری کئے

، یہ خواتین ایک سال تک تنخواہیں لیتی رہیں ، محکمہ کالجز میں بوگس لیکچررز کی تعیناتی کا انکشاف ہونے کے بعد محکمہ کالجز نے اس اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھا ، محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اس اسکینڈل کی تحقیقات اخری مراحل میں پہنچ گئیں ہیں ، تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان خواتین سے بھاری رقوم لیکر جعلی آرڈرز دئے گئے ہیں۔خواتین لیکچرز کی جعلی بھرتیوں میں محکمہ کالجز کے آفیسران کے ساتھ ساتھ اس وقت کے وزیر تعلیم کے دفتر کے افراد کے شامل ہونے کا امکان ہے ۔