|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

پنجگور:  بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدروسابق صوبائی وزیر زراعت اسد اللہ بلوچ سے سرئے قلات تسپ سے حافظ عبدالغفور، احمد بلوچ، شکیل احمد، زہیب، جنید بلوچ و دیگر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں مخالفین جھوٹے کا سارا لے کر پانچ سے دس بندے کی شمولیت کو ہزاروں کی تعداد میں ظاہر کرنا مخالفین احساس کمتری کا شکار ہے۔

سرئے قلات تسپ سے کسی بھی ورکر نے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے بلکہ لوگ جوک در جوک بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں تسپ کے اصل وارث بی این پی (عوامی) ہیں اورآنے والے وقتوں میں جمہوری طریقے سے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدراسد اللہ بلوچ کو بھرپور ساتھ دیں گے ۔

اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے حقیقی ورکر من گھڑت خبر سے پرہیز کرے میر اسد اللہ بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی کالج تسپ اور پنجگور کے دیگر محکموں میں ہم نے سینکڑوں کی تعداد میں تسپ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

میرا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہر ورکرز میرے لئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس موقع پر مراد جان اور اوض بلوچ نے نیشنل پارٹی، جبکہ مولا بخش نے بی این پی (مینگل) سے اپنے سینکڑوں، خاندان اور ہمسفر ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔