|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ماضی پر میں بات نہیں کرتا، بھارت سے جب میچ ہوگا تب دیکھیں گے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ فی الحال کل کے میچ پر فوکس ہے، کوشش ہے ایشیا کپ جیتیں اور ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کریں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے سب اچھا ہی کھیلیں، جس کے ساتھ بھی فائنل ہو بس دعا ہے کہ ہم جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کے لیے یہ کنڈیشنز آسان نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں کل لاہو میں پاکستان کا میچ شیڈول ہے۔