|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

کوئٹہ: سر سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں سرداران سراوان کا جرگہ ، جرگے میں قبائلی رسم ورواج، روایات اور قبائلی دستورزیر بحث لائے گئے، شرعی حوالے سے معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئندہ جرگہ میں تجاویز کو تحریری صورت میں جملہ مسودہ میں شامل کیا جائیگا ، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سر سرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں سراوان ہائوس کوئٹہ میں سرداران سراوان کے جرگہ میں چیف آف بیرک نواب محمدخان شاہوانی، سردار کمال خان بنگلزئی، سردار عظیم جان محمد شہی، سردار جاوید احمد لہڑی ، سردار شیر باز ساتکزئی، سردار محمد اسحق ذگر مینگل ، سردار زادہ میر یحییٰ خان رستم زئی اور مفتی نذر محمد رئیسانی شریک ہوئے جرگہ میں قبائلی رسم ورواج اور روایات کو زیر غور لایا گیا ۔

اورقبائلی و علاقائی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جرگہ میں شرعی مسائل پر بھی مشاورت ہوئی اور ان کے مجوزہ شرعی حل کے حوالے سے مفتی نذر محمد رئیسانی نے سرداران سراوان کو آگاہ کیا، جرگہ میں طے پایا کہ آئندہ جرگہ میں زیر غور لائی گئی تجاویز کو تحریری صورت میں لاکر جملہ مسودہ میں شامل کیا جائیگا