|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

کوئٹہ : میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر عبدالجبار بلوچ نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایک ہفتے سے جاری ہڑتال ختم کردی گئی ہے۔

اور آج سے کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور صفائی کا کام شروع کردیا ۔

جائیگا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ عبدالجبار بلوچ کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ ایک ہفتے سے ہڑتال پر تھے اور ہڑتالی ملازمین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج سے کوئٹہ شہر میں صفائی کے کام کا آغاز کردیا ہے اور صفائی کو یقینی بناتے ہوئے کچرے کو ٹھکانے لگایا جائیگا۔