|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2023

کوئٹہ : محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹس محکمہ صحت کی سفارشات پر، حکومت بلوچستان نے مختلف اضلاع میں 34 ڈاکٹروں کو پولیس سرجن/میڈیکل لیگل آفیسر تعینات کر دیا ہے۔

پولیس سرجن/میڈیکل لیگل آفیسر انسداد عصمت دری (تحقیقات) کے تحت انسداد عصمت دری کرائسز سیلز (اے آر سی سی) ٹرائل و ایکٹ، 2021 کے تحت فرائض انجام دیں گے۔

ان ذمہ داریوں کے ساتھ پولیس سرجن/میڈیکل لیگل آفیسر قانون کے مطابق متوفی افراد کا پوسٹ مارٹم، جرائم اور حادثات کے معاملات میں پولیس کو طبی امداد و معائنہ، طبی قانونی تحقیقات پر رپورٹیں بھی تیار کروائیں گے۔