|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2023

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں شروع صفائی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے شہر کی مختلف سڑکوں پر جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر میٹروپولیٹن کے آفیسران اور اہلکاران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی سھترائی ہماری اولین ترجیحات میں سے ہیں۔

اور ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی سھترائی کے کام کی مانیٹرنگ کریگی۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں جاری صفائی مہم میں شہریوں سمیت تمام متکبہ فکر کے افراد اور تاجران بڑھ چڑھ کر حصہ لے جبکہ دکاندار حضرات اپنی دکانوں کا کچرہ سڑک پر پھینکنے کی بجائے کوڑا دان اور ایک مخصوص جگہ پر رکھیں تاکہ ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو۔انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی ایمان کا حصہ ہے لہذا بحثیت مسلمان ہم اپنے معاشرے اور شہر کو صاف ستھرا رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوششوں اور عوام کی زمہ دارانہ رویے سے شہر کو خوبصورت اور صاف رکھیں گے۔